فیشن ڈسک،20اگسٹ(اردوپوسٹ) خواتین اکثر اپنے لکس کو لیکر کافی پریشان رہتی ہیں- میک اپ کرتے وقت بھی انہیں اکثر یہی ٹینشن رہتی ہے کہ کہیں وہ میک اپ کرتے اوور روڈ کا شکار نہ ہوجائے یا پھر کہیں ایسا نہ ہوکہ وہ غلط میک اپ کرلیں، لیکن اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ ان سب پریشانیوں کے باوجود خواتین کو میک اپ کرنا کافی پسند ہوتا ہے- تو چلئے آج آپ کو کچھ ایسے میک ٹپس دیتے ہیں جس سے آپ کو میک اپ کے لیے کسی پارلر نہیں جانا پڑے گا بلکہ آپ گھر پر ہی پارلر جیسا میک اپ بہت ہی آسانی سے کر پائیں گے-
میک سے پہلے اور میک اپ کے دوران اپنائیں یہ ٹپس
میک اپ کرنے سے پہلے چہرے کو اچھی طرح صاف کرلیں اور اسے ہائی ڈریڈ رکھنے کے لیے کسی موئسچرائز سے کم سے کم 5-4 منٹ مساج کریں- میک اپ سے پہلے چہرے پر پرائم کا استعمال کرنا نہ بھولے، یہ میک اپ کو سیٹ کرنے میں کافی مدد گار ہوتا ہے-
میک اپ کے لئے صحیح روشنی والے جگہ کا انتخاب کریں، مطلب ایسی جگہ بیٹھ کر میک اپ کریں جہاں آپ کو پتہ چل سکے کہ آ پکے چہرے پر کہیں کچھ زیادہ – کم یا غلط نہ لگ جائے-
پرائمر اپلائی کرنے کے بعد داغ دبھے کو چھپانے کے لیے کنسیلر کا استعمال کریں، آنکھوں کے نیچے، آئبروز کے بیچ بھی کنسیلر لگائیں اور اسے اچھی طرح سے ملالیں-
اسکے بعد فاؤنڈیشن لگائے اور کوشش کریں کہ ہلکہ میک اپ کریں- فاؤنڈیشن کے بعد آئی میک اپ اور لپیسٹک لگائیں اور اسکے بعد میک اپ کو سیٹ کرنےکے لیے میک اپ سیٹ اسپرے کا استعمال کریں- اس سے نہ تو آپ کا میک اپ پھیلے گا اور نہ ہی خراب ہوگا-