فلمی ڈسک،31ڈسمبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) سلمان خان کو بالی ووڈ میں 30 سال پورے ہوگئے ہیں- اتوارسے ہی سلمان کو مبارکباد ملنے کا سلسلہ جاری ہے- دراصل 30 سال پہلے 29 ڈسمبر کو ہی سلمان خان اور بھاگیاشری پٹوردن کی فلم میں نے پیار کیا ریلیز ہوئی تھی- حالانکہ سلمان کی پہلی فلم بیوی ہوتو ایسی، تھی، لیکن بطور ہیرو سلمان اور ہیروئین بھاگیا شری کی یہ پہلی فلم تھی- اس دن ڈیبیو کرنے والے بھاگیا شری کے بیٹے نے اسے اپنے انداز میں منایا ہے، ابھیمنیو دسانی نے میں نے پیار کیا کے ایک آئیکن سین کو اپنی ہیروئین شیرلی ستیا کے ساتھ ری-کریٹ کیا ہے- دونو ںہی جلد نکما فلم میں نظر آئیں گے، اس ویڈیو نے ایک بار پھر سلمان اور بھاگیا شری کی جوڑی کی یاد دلادی ہے- جو دوبارہ ساتھ نہیں دیکھی- فینس اس ویڈیو کو خوب پسند کررہے ہیں- اس ویڈیو میں ابھیمنیو سلمان خان کو بھی ٹیگ کیا ہے- حالانکہ سلمان نے اس ویڈیو پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے-