نئی دہلی،14اگسٹ(اردوپوسٹ) آٹو میکر مہندرا اینڈ مہندرا ٹوائے ٹریکٹر لیکر آرہی ہے۔ اسکی معلومات خود آنند مہندرا نے ٹیوٹ کرکے دی ہے۔ انہوں نے ٹیوٹ کرکے کہا کہ ، ہم مہندرا NOVO ٹریکٹرلیکر آرہے ہیں۔ آپ نے جسکا تصور بھی نہیں کیا ہوگا۔ یہ ٹریکٹر اس سے چھوٹا ہے۔ انکا ماننا ہے کہ ملک کے نوجوان جو اگریکلچر میں کام کررہے ہیں انکے لیے یہ شاندار تحفہ کی طرح ہے۔
مہندرا نوو، ٹریکٹر فل الیکٹرک ہے جسے ریموٹ کی مدد سے کنٹرول کیا جاسکتا ہے۔ اس ٹریکٹر کی مدد سے کھیتی کرنا بہت زیادہ آسان ہوجائے گا۔ یہ ایک 12وی الیکٹرک ٹریکٹر ہے جس میں 3( فارورڈ + ریورس) گیئر ٹرانسمیشن دیا گیا ہے۔ اس ٹریکٹر میں اسپیڈ لاک فنکشن کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ فی الحال اس ٹریکٹر کی قیمت کو لیکر کسی طرح کی معلومات نہیں ہے۔