آٹوموبائل ڈسک/10اگسٹ(اردوپوسٹ) ملک کی بڑی آٹو موبائل کمپنی مہندرا اینڈ مہندرا تین نئی الیکٹرک کاریں لانچ کے گی۔ اس بات کی تصدیق کمپنی کے ایم ڈی نے کی ہے۔ اب خبریں ہے کہ مہندار ملک میں الیکٹرک ٹو۔وہیلر لانے پر غور کررہا ہے۔ رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ کمپنی ان الیکٹرک ٹو۔وہیلر کو خصوصی طور پر ہندوستانی بازار کے لیے بنائے گا۔ انکی مینوفیکچرنگ بھی ملک میں ہی کیے جانے کی امید ہے۔

مہیندرا اینڈ مہندرا ہندوستانی مارکیٹ میں الیکٹرک گاڑیاں لانچ کرنے والی پہلی کمپنیوں میں سے ایک ہے۔ اسکے باوجود کمپنی ابھی تک الیکٹرک ٹو۔وہیلر سیگمنٹ میں نہیں ہے۔ یعنی کمپنی ملک میں الیکٹرک ٹو۔وہیلر نہیں فروخت ہوتی ہے۔حالانکہ امریکی بازار میں مہندرا کا گینز 2.0 نام کا الیکٹرک اسکوٹر دستیاب ہے۔

گینیز2.0 الیکٹرک اسکوٹر کو ہندوستان میں بھی ٹیسٹنگ کے دوران دیکھا گیا ہے۔ اسکے بعد سے ایسے قیاس لگائے جارہے ہیں کہ کمپنی یہ اسکوٹر اب ہندوستانی بازار میں بھی لانچنگ کی تیاری کررہی ہے۔ حالانکہ رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ گینز کو امریکی بازار کے لیے بنایا گیا ہے۔