نومبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام ) گلوکارہ میڈونا نے اپنے انسٹاگرام پرایک ویڈیو شیئر کیا ہے، جس میں انہیں آئیس باتھ لیتے اور اسکے بعد ایک کپ خود کا یورین پیتے دیکھا جاسکتا ہے-
ایسا شوبز ڈاٹ کام کی رپورٹ کے مطابق میڈیونا نے 17 نومبر، اتوار کو اپنے انسٹاگرام ٹی وی پیج پر اس ویڈیو کو پوسٹ کیا-
61 سالہ گلوکارہ میڈیونا فی الحال اپنے کنسرٹ پروگرام میڈم ایکس ٹور، پر ہے- انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کے لیے جس ویڈیو کو شیئر کیا، وہ صبح تین بجے کی انکی روٹین پر مبنی ہے- اس ویڈیو کے کیپشن میں انہوں نے لکھا، تو کیا ہم ایک آئس باتھ چینلیج کی شروعات کریں؟ 41 ڈگری چوٹ کا سب سے اچھا علاج، اس میں انہیں پرفارمر اہل ملک ولیمز کے ساتھ ہوٹل کے باتھ روم میں دیکھا جاسکتا ہے-
ویڈیو میں آئس باتھ ٹب سے نکلنے کے بعد پہلے وہ اپنے موزیں نکالتی ہے اور اسکے بعد چائے کے ایک سفید کپ میں ایک پیلے شئے کو پیتے نظر آتی ہے- جو انکے اس علاج کا ایک حصہ ہے-
وہ کہتی ہے کہ برفیلے پانی سے نکلنے کے بعد یورین پینا واقعی بے حد اچھا ہے- حالانکہ یہ پہلی بار نہیں ہے، جب میڈونا نے ایک میڈیکل علاج کے طور پر یورین کا استعمال کیا ہے-اس سے پہلے بھی پیروں میں زخم سے چھٹکارا پانے کے لیے وہ خود کی یورین لینے کی بات قبول کرچکی ہے-