فلمی ڈسک،16جنوری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) کارتیک آریان اور سارہ علی خان کی آنے والی فلم لو آج کل کے ریلیز ہونے کا لوگوں کو بے صبری سے انتظار ہے۔ فلم تو 14 فروری 2020 کو ریلیز ہوگی۔ لیکن آپ کی بے چینی کو تھوڑا اور بڑھانے کے لیے فلم کا پہلا پوسٹر آج ریلیز کردیا گیا ہے۔ کارتیک آریان اور سارہ علی کے درمیان ان بن کی خبروں کے درمیان بھی لوگ دیکھنے کو بیتاب ہے کہ دونوں پردے پر کیسے دیکھیں گے۔ اسی درمیان جو پوسٹر ریلیز کیا گیا ہے وہ آپ کی بیتابی کو تھوڑا اور بڑھانے کے لیے کافی ہے۔ سارہ اور کارتیک کی لو آج کل کا پہلا پوسٹر کافی خوبصورت ہے۔
پوسٹر میں کارتیک جہاں سوئے ہوئے نظر آرہے ہیں، وہیں سارہ انکے اوپر لیٹی ہوئی نظر آرہی ہے۔ پوسٹر شیئر کرتے ہوئے کارتیک اور سارہ نے اپنے کرداروں کے نام بھی بتائے ہیں۔ کارتیک نے لکھا، وہاں ہے نہیں جہاں لیٹے ہیں، کہیں اڑ رہے ہیں ویر اور زوئی۔ یعنی کارتیک کا نام فلم میں ویر ہوگا اور سارہ کا زوئی۔ فلم کا ٹریلر 17 جنوری کو ریلیز ہوگا۔ بتادیں کہ لو آج کل سال 2009 میں ریلیز ہوئی فلم کا سیکوئل ہے۔