فیشن ڈسک،29ستمبر(اردو پوسٹ ڈاٹ کام) بالی ووڈ اداکارہ اور سابق مس ورلڈ ایشوریا رائے بچن نے ہفتہ کو پیرس فیشن ویک میں شرکت کی۔ اس گرانڈ ایونٹ میں ایشوریا رائے نے اپنی موجودگی سے اپنے فینس سمیت سبھی کو پوری طرح سے ایک بار پھر سے حیران کردیا ہے۔
ایشوریا رائے اس دوران پرپل کلر کی فلورل پرنٹ ڈریس میں بے حد اسٹائلش دیکھائی دے رہی تھی۔ ایونٹ میں کیٹ واٹ کے دوران ایشوریہ کافی بنداس انداز میں دیکھائی دی۔ ایشوریا کا ایسا بنداس انداز کافی وقت بعد دیکھنے کو ملا۔ حالانکہ ایشوریا اکثر ہی کانز فلم فیسٹول سے لیکر کئی بڑے ایونٹ میں شرکت کرتی رہتی ہے لیکن انکا یہ انداز فینس کے لیے کسی تحفہ سے کم نہیں ہے۔ اس دوران ایشوریا بچے کو بوستہ بھی کرتی دیکھائی دی ، باہیں پھیلائی کیٹ واک کرتی ایشوریہ کی یہ تصویر میں انکے فینس کو کافی پسند آنے والی ہے۔
اس تصویر میں آپ ایشوریہ کو انکے سیگنیچر پوز میں دیکھ سکتے ہیں جیسا کی ایشوریہ اکثر ہی ایونٹ اور ریڈ کارپٹ پر سبھی کو فلائنگ کس کرتی دیکھائی دیتی ہے۔ فلورل پرنٹ کو سپورٹ کرنے کے لیے ایشوریہ نےجہاں ریڈ لپسٹک لگائی تھی وہیں آنکھوں پر انہوں نے ڈریس سےمیچ کرتا میک اپ کیا تھا۔