لندن،22اکتوبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) برطانیہ میں سب سے بڑے خاندان میں ایک ننھا مہمان آنے والا ہے۔21بچوں کی ماں بن چکی 44سالہ سپر مام سو ریڈفورڈ پھر سے حاملہ ہے۔ اب وہ 22ویں بچے کو جنم دینے والی ہے۔ سو ریڈفورڈ کے 48 سالہ شوہر نوئل ریڈفورڈ اپنے 22ویں بچے کو لیکر بے حد پرجوش ہے۔
برطانیہ کے اخبار ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق ریڈفورڈ خاندان برطانیہ کے مورکیمبو میں رہتتا ہے۔ سو برطانیہ میں سپر مام کے طور میں مشہور ہے۔ انہوں نے یو ٹیوب کلک شیئر کر کے اس گڈ نیوز کی معلومات دی۔ ویڈیو میں سو اپنے الٹرا ساؤنڈ رپورٹ کے ساتھ نظر آرہی ہے۔ اور اپنی حاملہ کے بارے میں بتارہی ہے۔ سو نے بتایا کہ وہ 15 ہفتے کی حاملہ ہے۔ انہیں امید ہے کہ اس بار وہ بے بی بوائے کو جنم دینے جارہی ہے۔ سو نے یہ بھی بتایا کہ اپریل میں انکی ڈیلیوری ہوگی۔ آخری بار سو نے سال 2018 میں بے بی گرل کو جنم دیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ اگر اس بار انہیں بیٹا ہوا، تو انکے بچوں میں 11 لڑکے اور 11 لڑکیاں ہونگی۔
ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق ریڈفورڈ کا اتنے بڑے خاندان کا گذارا بیکری بزنس سے چلتا ہے۔ پورا خاندان 10 کمروں کے گھر میں رہتا ہے۔ سب سے بڑے بیٹے کرس اور صوفی خاندان سے الگ رہنے لگے ہیں۔ باقی سبھی بچے اپنے والدین کے ساتھ رہتے ہیں۔
بتادیں کہ نویں بچے کے بعد خاندان کے سربراہ نوئل نے نسبندی کرالی تھی۔ لیکن اور بچوں کی چاہت میں دوبار سرجری کروائی۔ سو اور نوئل نانا۔نانی بھی بن چکے ہیں۔ بڑی بیٹی صوفی ین بچوں کی ماں بن ہے۔