اسپورٹس ڈسک،23ستمبر(اردو پوسٹ ڈاٹ کام) فیفا ایوارڈز: ہسپانوی کلب ایف سی بارسلونا اسٹار اسٹرائیکر لیونل میسی کو پیر کی شب یہاں ہوئے بہترین فیفا فٹ بال ایوارڈز میں فیفا پلیئر آف دی ایئر کے ایوارڈ کے طور پر منتخب کیا گیا ، جبکہ بہترین خواتین پلیئر کا ایوارڈ امریکہ کی میگن ریپینو نے جیتا۔ میسی نے گذشتہ سیزن میں اپنی ٹیم کے ساتھ ہسپانوی لیگ (لا-لیگا) کا ٹائٹل جیتا تھا اور یوروپی چیمپئنز لیگ میں سیمی فائنل تک کا سفر بھی طے کیا تھا۔ انہوں نے کرسٹیانو رونالڈو اور ورجل وین ڈِجک کو ہرا کر چھٹی بار یہ اعزاز اپنے نام کیا۔
👑 #LeoMessi #TheBest | #FIFAFootballAwards pic.twitter.com/qRmcG4w85e
— #TheBest 🏆 (@FIFAcom) September 23, 2019