ریاض،2نومبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان دنیا کے طاقتور رہنماؤں میں سے ایک مانے جاتے ہیں۔ وہ اکثر سوشل میڈیا پر سرخیوں میں بنے رہتے ہیں۔ لیکن ان دنوں سعودی پرنس امریکی اداکارہ لنڈسے لوہان کی وجہ سے بحث میں ہے۔ دراصل میڈیا رپورٹس میں دعوی کیا گیا ہے کہ سعودی پرنس اور لنڈے لوہان کے درمیان افیئر چل رہا ہے۔
رپورٹس کے مطابق سعودی پرنس محمد بن سلمان اپنے پرائیوٹ جیٹ سے لنڈسے لوہان سے ملنے کے لیے جاتے ہیں اور انہیں تحفے دیتے ہیں۔ بتایا جارہا ہے کہ سعودی پرنس نے حال ہی میں امریکی اداکارہ کو گفٹ میں ایک کریڈٹ کارڈ بھی دیا تھا۔ حالانکہ، لنڈسے کے نمائندے نے ان خبروں کو بے بنیاد بتایا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سعودی پرنس نے لنڈسے کو کوئی بار کریڈٹ کارڈ نہیں دیا اور نہ ہی انکے درمیان کچھ ایسا ہے۔ نمائندے نے کہا، ایک سال پہلے فارمولہ ون گراں پری ریس کے دوران دونوں کی ایک ملاقات ہوئی تھی۔
وہیں لنڈسے لوہان کے والد مائیکل لوہان نے کہا کہ انکی بیٹی اور سعودی پرنس محمد بن سلمان کے ساتھ ایک روحاننی اور قابل احترام تعلقات ہیں۔ انہوں نے دونوں کے درمیان افیئر کی خبروں کو خارج کردیا۔
دی سن کی رپورٹ کے مطابق مائیکل لوہان نے کہا کہ انکی بیٹی کا سعودی پرنس کے ساتھ رومانٹک رشتے نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ دونوں صرف اچھے دوست ہے۔
مائیکل نے کہا لنڈسے کے مشرق وسطی میں بہت طاقتور لوگ دوست ہیں، کیونہ وہاں اسکی بڑی فین فالونگ ہے۔ لنڈسے ایم بی ایس سے کام کاج کے سلسلہ میں ملی تھی۔ وہ پناہ گزینوں کی مدد کے لیے کام کررہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کوئی اس بارے میں نہیں لکھتا کہ شام میں وہ کیا اچھا کام کررہی ہے۔ صرف منفی لکھنا چاہتے ہیں۔ انکا سعودی پرنس کے ساتھ قابل احترام رشتہ ہے۔ اس سے زیادہ کچھ نہیں۔
لنڈسے لوہان کے والد کے اس بیان پر کافی بحث ہورہی ہے۔ اہم بات یہ ہے کہ میڈیا میں گذشتہ ماہ ایسی خبریں آئیں تھیں کہ محمد بن سلمان اور لنڈسے لوہان نے گذشتہ سال فارمولا ون گراں پری کے دوران ملاقات کی تھی۔ اسکے بعد سے ہی دونوں کے درمیان رومانس شروع ہوگیا، آپ کو بتادیں کہ سلمان پہلے سے شادی شدہ ہے۔ انکی بیوی کا نام سارہ بنت مشور بن عبدالعزیز السعود ہے۔ انکے دو بیٹےہیں۔
بات کریں لنڈسے لوہان کی تو انہیں 10 سال کی عمر سے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھ دیا تھا۔ انہیں والٹ ڈزنی پکچرس کی فلم دی پیرنٹ ٹریپ (1998) میں کام کیا۔ اس فلم کے ذریعہ لنڈسے کو دنیا بھر میں پہنچان ملی۔