ٹیکنالوجی ڈسک،29 اکتوبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ایل جی ڈبلیو 30 پرو کی قیمت اور دستیابی کا اعلان کردیا گیا ہے۔ ایل جی ڈبلیو 30 پرو کو اس سال جون مہینے میں ایل جی ڈبلیو 10 اور ایل جی ڈبلیو 30 کے ساتھ لانچ کیا گیا ہے۔ لیکن اس وقت ہینڈ سیٹ کی قیمت اور دستیابی کے بارے میں کوئی معلومات نہیں دی گئی تھی۔ اب قریب چار مہینے بعد ایل جی ڈبلیو 30 پرو کو دستیاب کرا دیا گیا ہے۔ فون کی فروخت ای۔کامرس سائٹ ایمیزون انڈیا پر ہوگی۔ اہم خاصیتوں کی بات کریں تو ایل جی ڈبلیو 30 تین ریئر کیمرے ، واٹر ڈراپ نوچ، اور اسنیپ ڈریگن 632 پروسیسر کے ساتھ آتا ہے۔
ایل جی ڈبلیو 30 پرو کی قیمت 12490 روپے ہے۔ یہ ایمیزون انڈیا پر مڈ نائٹ بلیو اور مڈ نائٹ پرپل رنگ میں دستیاب ہے۔ ایمیزون پر یہ فون ایکسچینج آفرس، بنا سود والے ای ایم آئی آپشن کے ساتھ دستیاب ہے۔ اسکے علاوہ سٹی بینک کے کریڈیٹ کے ساتھ 10 فیصد انسٹینٹ ڈسکاؤنٹ ملے گا۔
ڈیول سیم ایل ڈبلیو 30 پرو میں 6.21 انچ کا ایچ ڈی + فل ویژن ڈسپلے ہیں، اس میں اوکما کور اسنیپپ ڈریگن 632 پروسیسر دیا گیا ہے۔ 4 جی بی ریم کے ساتھ 64 جی بی انبیلڈ اسٹوریج ملے گا۔ مائیکرو ایس ڈی کارڈ بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔
اس فون میں تین ریئر کیمرے ہیں۔ 13 میگا پکسل کے پرائیمری سینسر کے ساتھ 13 میگا پکسل کا سکنڈری اور 8 میگا پکسل کا تیسرا سینسر دیا گیا ہے۔ سیلفی کے دیوانوں کے لیے 16 میگا پکسل کا کیمرا موجود ہے۔ فون کی بیٹری 4000 ایم اے ایچ کی ہے۔ یہ فاسٹ چارجینگ کو سپورٹ کرے گا۔ اسمارٹ فون کا وزن 172.2 گرام ہے۔