آٹو ڈسک،21ڈسمبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ایل جی نے جی سیریز کے تحتت جی 8 ایکس تھینک فولڈایبل اسمارٹ فون کو ہندوستان میں لانچ کردیا ہے۔ اس فون میں دو اسکرین ہے جنہیں ضرورت کے حساب سے آپ الگ کرسکتے ہیں اور پھر سے جوڑ بھی سکتے ہیں۔ فون کی دونوں اسکرین ایک خاص کور کے ساتھ یو ایس بی کے ذریعہ آپس میں کنیکٹ ہوتی ہے۔ کمپنی نے اس سے پہلے جی 8 ایکس تھینک کو آئی ایف اے 2019 ایونٹ کے دوران پیش کیا تھا۔ یہ فون سیمسنگ گیلکسی فولڈ اور ہواوے میٹ ایکس کو سخت ٹکر دے گا۔
ایل جی جی 8 ایکس تھینک کی قیمت
کمپنی نے جی 8 ایکس تھینک اسمارٹ فون کو 49999 روپے کے پرائس ٹیگ کے ساتھ ہندوستان میں اتارا ہے۔ وہیں اس فون کی سیل 21 ڈسمبر سے شروع ہوجائے گی ۔ گراہک ایل جی 8 تھینک کو کمپنی کے آفیشل ریٹیل آوٹ لیٹ سے خرید سکیں گے۔
فون کی تفصیلات
اسکے کیس کے باہر کی طرف 2.1 انچ کا مونوگرام اولیڈ ڈسپلے ہے جس میں وقت، تاریخ نوٹیفیکشن اور بیٹری کی معلومات ملے گی۔ اس فون میں 6.4 انچ کی دو فل ویژن ڈسپلے ہے اور ڈسپلے میں ہی فنگرپرنٹ سینسر ہے۔ ڈسپلے میں واٹرڈراپ نوچ ملے گا۔ فون میں کوالکوم کا سنیپ ڈریگن 855 پروسیسر اور 6 جی بی ریم ملے گی۔ اس میں 128 جی بی ایک اسٹوریج دی گئی ہے۔
ایل جی جی 8 ایکس تھینک کا کیمرہ
اس فون میں 32 میگا پکسل کا فرنٹ کیمرہ ہے۔ وہیں ریئر میں ڈیول کیمرہ سیٹ اپ ہے جس میں ایک کیمرہ 12 میگا پکسل کا اور دوسرا 13 میگا پکسل کا ہے۔ ایک کیمرہ سپر وائڈ اینگل ہے ۔ کیمرے کا استعمال آپ ایکشن ویڈیو ریکاڈنگ کے لیے بھی کرسکیں گے۔
ایل جی جی 8 ایکس تھینک کی بیٹری
کمپنی نے اس فون میں کنیکٹیوٹی کے لحاظ سے وائی فائی ، بلیو ٹوتھ ، جی پی ایس اور یو ایس بی ٹائپ سی پورٹ جیسے فیچرس دیئے ہیں۔ وہیں یوزرس کو اس فون میں 4000 یم اے ایچ کی بیٹری ملے گی۔ جو فاسٹ چارجینگ 3.0 فیچر سے لیس ہے۔