ٹیکنالوجی ڈسک،14 نومبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ایل جی کا جی پیڈ 5 10.1 ٹیب لیٹ کو جنوبی کوریا میں لانچ کردیا گیا ہے۔ اہم خاصیت کی بات کریں تو ایل جی کا یہ ٹیب لیٹ 8200 ایم اے ایچ بیٹری، کواڈ کور اسنیپ ڈریگن 821 پروسیسر اور 8 میگا پکسل کے ریئر کیمرے کے ساتھ آتا ہے۔ یہ ٹیب لیٹ ایل جی جی پیڈ 4 کا اپ گریڈ ہے۔ ایل جی کا جی پیڈ 5 10.1 میں فل ۔ ایچ ڈی + ڈسپلے ، میٹل فریم اور ایک ریئر کیمرا ہے۔ ٹیب لیٹ میں 512 جی بی تک کا مائیکرو ایس ڈی کارڈ استعمال کیا جاسکتا ہے۔ ٹیب لیٹ کو سلور ہیو رنگ میں اتارا گیا ہے۔

ایل جی کا جی پیڈ 5 10.1 کی قیمت

ایل جی کا جی پیڈ 5 10.1 ٹیب لیٹ کی قیمت 440,000 کوریائی وان (قریب 26,800 روپے ) ہے۔ یہ سلور ہیو رنگ میں ملے گا۔ اس ٹیب لیٹ کی ہندوستانی بازار میں پیش کیے جانے کی معلومات نہیں دی گئی ہے۔

ایل جی کا جی پیڈ 5 10.1 کی تفصیلات

ایل جی کا جی پیڈ 5 10.1 ٹیب لیٹ آوٹ آف باکس اینڈرائیڈ پائی پر چلتا ہے، اس میں 10.1 انچ کا فل ایچ ڈی + (1920×1200 پکسلز) آئی پی سی ایل سی ڈی ڈسپلے ہے۔ کواڈ کور اسنیپ ڈریگن 821 پروسیسر کے ساتھ  4 جی بی ریم دیئے گئے ہیں۔ انبیلڈ 32 جی بی ہے۔ اسکا وزن 498 گرام ہے۔  8 میگا پکسل اور سیلفی کیمرہ 5 میگا پکسل ہے۔