فلمی ڈسک، 11 نومبر(اردو پوسٹ انڈیا) مشہور سنگر لتا منگیشکر کو ممبئی کے ایک ہاسپٹل میں شریک کرایا گیا ہے، ذرائع کے مطابق انہیں سانس لینے میں تکلیف ہے- حال ہی میں لتا منگیشکر نے اپنا 90 واں جنم دن منایا تھا-
مرکزی حکومت سے انہیں پدم شری جیسے کئی سارے اعزاز مل چکے ہیں- فلم انڈسٹری کا دادا صاحب پھالکے ایوارڈ تو 30 سال پہلے ہی لتا منگیشکر کو دی دیا گیا تھا- ملک کے سب سے بڑے شہری اعزاز بھارت رتن سے بھی نوازا جا چکا ہے-