ایل ایف ڈبلیو 2019: سلور رنگ کے خوبصورت گاؤن میں ریمپ پر اتری اروشی روتیلا

فیشن ڈسک،27اگسٹ(اردوپوسٹ) انٹرنیٹ پر اس وقت لگاتار لیکمے فیشن ویک کی تصویریں وائرل ہورہی ہے۔ بالی ووڈ انڈسٹری کے کئی سارے بڑے فنکار ریمپ پر واک کرکے جاچکے ہیں۔ جنکی تصویریں اردوپوسٹ نے آپ کو دیکھائی بھی ہے۔ اسی سلسلہ میں اب ہم آپ کو دیکھانے جارہے ہیں اداکارہ اروشی روتیلا کی تصویر جو لیکمے فیشن ویک کے ریمپ پر سلور رنگ کا گاؤن پہن کراتری تھی۔

اروشی روتیلا جیسے ہی ریمپ واک کرنے کے لیے آئی لوگ تالیاں بجائے بنا نہیں رہ پائے۔ ریمپ پر انہوں نے جس طرح سے انٹری ماری اسکاکوئی جواب نہیں تھا۔

اروشی روتیلا نے ریمپ پر اترتے ہی نزاکت سے لوگوں کو سلام کیا۔ انکی اس ادا پر ہی لوگ اپنا دل ہار بیٹھے تھے۔ اروشی روتیلا نے ایک بار پھر سے ثابت کردیا ہے کہ انکے جیسا کوئی دوسرا نہیں ہے۔

ریمپ پر اروشی روتیلا کو دیکھ کر بس یہی کہہ جاسکتا ہے کہ وہ ریمپ پر ایک قدم پری کی طرح لگ رہی تھی۔ انہوں نے جس طرح سے اس ڈریس کو کیری کیا تھا، اس سے اس ڈریس کی اہمیت بڑھ گئی۔

اروشی روتیلا نے جاتے جاتے شو میں بیٹھے سبھی ناظرین کو فلائنگ کس دی اور انکا شکریہ ادا کیا لوگوں نے اروشی روتیلا کا جس گرمجوشی سے استقبال کیا تھا، اسکے بعد فلائنگ کس تو بنتی تھی۔