فیشن ڈسک،23اگسٹ(اردوپوسٹ) پچھلے کچھ وقت سے ایکٹر ، ڈائیکٹر ، پروڈیوسر اور گلوکار فرحان اختر اپنی گرل فرینڈ شیبانی ڈانڈیکر کو لیکر لائم لائٹ میں ہے۔ سوشل میڈیا پر انکی فوٹوز لوگوں کی توجہ کھینچتی ہے۔ ایک بار فرحان اور شیبانی اپنے ریمپ واک کو لیکر بی ٹاؤن میں بحص کا موضوع بنے ہوئے ہیں۔
فرحان اور انکی گرل فرینڈ شیبانی ڈانڈیکر نے لیکمے فیشن ویک 2019 میں شرکت کی۔ کسی فیشن شو میں یہ انکا پہلا ریمپ واک ہے۔ یوں تو کہہ لیں کہ دونوں نے لیکمے فیشن ویک سے ریمپ ڈیبیو کیا ہے۔
فرحان اور شیبانی ڈانڈیکر پائل سنگھل کے کپڑے پہنے تھے۔ ڈیزائن آوٹ فٹ میں دونوں ریمپ پر اپنا جلوہ بکھرنے میں کامیاب رہے۔
یہ جوڑا سوشل میڈیا پر کافی ایکٹیو رہتا ہے۔ فرحان اکثر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر دونوں کی فوٹوز شیئر کرتے ہیں۔
پچھلی بار دونوں کے سوئمنگ پول فوٹو نے لوگوں کی توجہ کھینچی تھی۔ ویکیشن کی تصویروں سے بھی دونوں شائقین کا دل جیت لیا ہے۔