فلمی ڈسک،19جنوری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بالی ووڈ کے مشہور پلے بیک سنگر کمار سانو نے نوے اور 2000 کے دہائی میں کئی سپر ہٹ گانے دیئے ہیں- کمار سانو نے بالی ووڈ کے کئی مشہور شخصیات کے لیے گانے گائے ہیں- جن میں میگا اسٹار امیتابھ بچن سے لیکر بالی ووڈ کے تینوں خان اور اکشے کمار ، اجے دیوگن ، سنجے دت، انیل کپور، اور گویندہ جیسے کئی اسٹارس شامل ہے- اب کمار سانو کی بیٹی شینن کو ایک بطور سنگر پہچان بنانے میں مصرف ہے اور انکا کہنا ہے کہ وہ بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پاڈوکون کے لیے گانا چاہتی ہے-
شینن نے کہا کہ میں ایک اداکارہ کی آواز بننا پسند کرونگی ، خاص کر دپیکا پاڈوکن ، وہ میری پسندیدہ اداکارہ ہے، لاس اینجلس میں رہنے والی شینن نے اپنی موسیقی کے سفر کا آغاز انگریزی گانوں سے کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ میں ہندوستان پلی بڑی نہیں ہوں، تو تکنیکی طور سے انگریزی میری پہلی زبان رہی ہے اور اس لیے میں نے انگریزی میں گانا شروع کیا-
شینن نے سونو نگم جیسے ہندوستانی سنگرس کے ساتھ غیر فلمی گانے ریکارڈ کیے ہیں اور اسکے ساتھ ہی ہمیش ریشمیا کی آنے والی فلم ہپی ہارڈی اینڈ ہیر کے لیے بھی انہوں نے ریکارڈنگ کی ہے- اس بارے میں شینن نے کہا کہ مجھے موقع ملے گا میں ہندی گانے گانا پسند کروں گی- مجھے بالی ووڈ بہت پسند ہے، مجھے یہاں کی فلموں نے متاثر کیا-
شینن انسٹاگرام پر کافی مشہور ہیں۔ وہ انسٹاگرام پر بہت متحرک ہے اور وہ یہاں اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہے۔انسٹاگرام پر شینن کو 28 لاکھ سے زیادہ لوگ فالو کرتے ہیں۔