ہندوستان میں لانچ ہوئی کے ٹی ایم 790 ڈیوک، قیمت 8.64 لاکھ

آٹو ڈسک،23ستمبر(اردو پوسٹ ڈاٹ کام) کے ٹی ایم نے ہندوستانی بازار میں اپنی مقبول میڈ ل ویٹ اسپورٹ نیکیڈ بائیک 790 ڈیوک لانچ کردی ہے۔ کے ٹی ایم 790 ڈیوک کی ایکس شوروم قیمت 8.64 لاکھ روپے ہے۔ اب یہ بائیک ہندوستان میں کے ٹی ایم کا فلیگ شپ ماڈل ہے۔ ابھی اسے بی ایس 4 انجن کے ساتھ بازار میں اتارا گیا ہے اور صرف 100 یونٹ بائیک ہندوستان کے لیے آلاٹ کی گئی ہے۔ ہندوستان میں یہ سی کے ڈی یونٹ کے طور پر آئے گی۔ اسکا لک کافی شارپ اور اگریسیو ہے۔

کے ٹی ایم 790 ڈیوک میں شارپ اسٹائل فیول ٹینک، ایل ای ڈی ہیڈ لیمپ، سلپٹ سیٹس اور ای ای ڈی ٹیل لائٹ دی گئی ہے۔ بائیک کا ایگزاسٹ سیٹ کے نیچے رکھا گیا ہے۔ 790 ڈیوک انٹرنیشنل مارکٹ میں پہلے سے مہیا ہے۔ اس میں 799 سی سی ، متوازی ٹیون انجن ہے۔ جو 105 ایچ پی پاور اور 86 این ایم ٹرک جنریٹ کرتا ہے۔ انجن 6 اسپیڈ گیئر باکس سے لیس ہے۔