فلمی ڈسک،9 نومبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بالی ووڈ کے بگ بی یعنی امیتابھ بچن نے جمعرات کو فلم انڈسٹری میں اپنے 50 سال پورے کرلیے ہیں، اس موقع پر اداکارہ کریتی کھربندا نے امیتابھ کے ساتھ اپنی آنے والی فلم “چہرے” کی شوٹنگ کے دوران کا ایک قصہ شیئر کیا ہے- کیرتی نے اپنے اس وقت کو یاد کیا جب امیتابھ نے انہیں “محترمہ” کہہ کر گبھرا دیا تھا-
کیرتی نے میڈیا کو بتایا، فلم کے شوٹ کے پہلے دن میرے ٹک کے بعد میں اپنا شاٹ دیکھنے کے لیے گئی تھی، سبھی نے تعریف کی، تبھی امیتاب نے میری طرف دیکھا اور پوچھا کیا آپ ایک اور ٹک چاہتی ہیں؟ تو میں نے کہا ہاں- تب انہوں نے پوچا کیوں؟ میں نے انکی طرف دیکھااور کہا سر ایک اور ٹیک کرتے ہیں نہ پلیز، انہوں نے کہا آپ کو مجھ سے درخواست کرنے کی ضرورت نہیں ہے، محترمہ، آئے ایک اور شاٹ لیتے ہیں، ایسا پہلی بار تھا جب کسی نے مجھے محترمہ کہا تھا اور میں سوچ میں پڑ گئی تھی کہ یہ کتنا اچھا تھا-
اداکارہ نے آگے کہا ، اداکاری کے دوران میں بھول جاتی تھی کہ وہ امیتابھ بچن جی ہیں، یہ کچھ ایسا ہی ہے جس سے آپ کو بھولنے کی ضرورت بھی ہوتی ہے کیونکہ انکی شخصیت کافی طاقتور ہے، انکے سامنے کھڑا رہنا بھی مشکل ہے- مجھے لگتا ہے کہ میں نے اسے کافی اچھے سے سنبھالا ، وہ کافی خوش تھی اور انہوں نے کہا، بہت اچھا کیا، میرے لیے وہ میری اب تک کی سب سے بڑی تعریف تھی-