فلمی ڈسک،20 نومبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) منگل کو خبر آئی تھی کہ امیتابھ اور عمران ہاشمی کی آنے والی فلم چہرے سےاداکارہ کیرتی کھربنڈا کو نکال دیا گیا ہے۔ اسکے پچھے وجہ بتائی جارہی تھی کہ کیرتی کے نخرے، دراصل حال ہی میں ریلیز ہوئی فلم ہاؤس فل 4، میں نظر آچکی کیرتی جلد ہی اپنی آنے والی فلم پاگل پنتتی میں بھی نظر آنے والی ہے۔ کیری کے پاس کافی بڑے اسٹارس کی فلمیں ہیں۔ ایسے میں کچھ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ یہ فلم کیرتی کے نخروں کی وجہ سے انکے ہاتھ سے نکل گئی۔ لیکن اب اس کہانی کا دوسرا پہلو سامنے آیا ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ کیرتی کے یہ فلم چھوڑنے کی وجہ طویل مباشرت سین ہے۔
امیتابھ بچن اور عمران کے ساتھ والی فلم میں کیرتی کو پہلے سائن کرلیا گیا تھا اور فلم کے کچھ حصے کی شوٹنگ بھی ہوگئی تھی۔ لیکن منگل کو خبر آئی کہ کیری کسی اسٹار کی طرح نخرے کررہی تھی۔ اور اس سے پریشان ہوکر انہیں فلم سے نکال دیا گیا۔
اسپاٹ بوائے کی خبر کے مطابق اس فلم کی شوٹنگ شروع ہوئے ابھی دو ہی دن ہوئے تھے، ایک سین میں کیرتی کو ایک ۔ کو ایکٹر کے ساتھ مباشرت سین کرنا تھا۔ ساتھ ہی اس سین میں لپینگ بھی کرنا تھا، جبکہ عمران ہاشمی یہ سب ایک دوسرے کمرے میں دیکھنے والے تھے۔ کیرتی کو یہ بتایا نہیں گیا تھا کہ یہ سین اس طرح سے شوٹ کیا جائے گا۔ یا شاید کیرتی کو لگا کہ اس طرح کے بے حد انٹیمنٹ سین کی ضرورت نہیں ہے۔ ایسے میں میکرس سے کچھ دیر بات چیت اور بحث کرنے کے بعد کیرتی نے فلم چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر کیرتی کو یہ سین کرنا تھا تو اسکی ساری معلومات انہیں دینی چاہیئے تھی اور ایسا نہ کرنے کی ساری ذمہ داری ہدایتکار رومی جعفری پر جاتی ہے۔