بیڈمنٹن: کڈمبی سریکانت اور سمیر ورما نے کوریا ماسٹرز کے دوسرے راؤنڈ میں بنائی جگہ

اسپورٹس ڈسک، 21نومبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ہندوستانی کھلاڑی کوریا ماسٹرز بیڈ منٹن میں زبردست شروعات کی ہے- مرد زمرے میں اسٹار کھلاڑی کڈمبی سریکانت اور سمیر ورما نے اپنے میچ جیتتے ہوئے دوسرے راؤنڈ میں جگہ بنا لی ہے- چھٹے نمبر کے سریکانت نے ہانگ کانگ کے وونگ ونگ کی ونسینٹ کو 21-18, 21-17 سے شکست دی- اس جیت کے بعد دنیا کی سابق نمبر ایک کھلاڑی سریکانت کا ہانگ کانگ کے اس کھلاڑی کے خلاف اب 3-11 کا ریکارڈ ہوگیا ہے– ونسینٹ نے حالانکہ گیم میں سریکانت کو سخت ٹکر دینے کی پوری کوشش کی لیکن ہندوستانی شلٹر نے سیدھے سیٹوں میں میچ اپنے نام کرلیا-

اب سریکانت کا سامنا جاپان کے کھلاڑی سے ہوگا- گوانجو ویمن یونیورسٹی اسٹیڈیم میں کھیلا گیا سریکانت اور ونسینٹ کا مچ 37 منٹ تک چلا، ادھر سمیر ورما بھی دوسرے دور میں پہنچ گئے جب جاپان کے کازومسا سکائی کھلاڑی کو درمیان میں مقابلہ چھوڑنا پڑا- سکائی نے جب میچ چھوڑا، اس وقت سمیر 8-11 سے آگے تھے- سمیر دوسرے دور میں ڈونگون سے کھیلیں گے- یہ میچ 52 منٹ چلا-