شطرنج: ورلڈ ریپڈ چیمپیئن بنی کچھ ایسا ہے جیسے کونیرو ہمپی

اسپورٹس ڈسک،30ڈسمبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ہندوستان کی کونیرو ہمپی نےیہاں خواتین ورلڈ ریپڈ شطرنج چیمپین شپ میں چین کے لی ٹنگ جی کے خلاف آرماجیڈن کھیل کو ڈرا کرنے کے بعد خطاب اپنے نام کیا۔ بتیس سالہ ہندوستانی کھلاڑی نے چین کی ایک دیگر کھلاڑی تانگ ژونگی کے خلاف شاندار واپسی کرتے ہوئے 12ویں اور آخری دور میں جیت حاصل کی جس سے انہیں لی ٹنگ جی کے خلاف ٹائی بریکر کھیلنا پڑا، ماں بننے کے بعد 2016 سے 2018 تک دو سال کا بریک لینے والی ہمپی نے فیڈے کودئیے انٹرویو میں کہا، جب میں نے تیسرے دن اپنا پہلا گیم شروع کیا تو میں نے سوچا تھا کہ سرفہرست پر رہونگی۔

میں سرفہرست تین میں رہنے کی امید کررہی تھی۔ میں نے ٹائی بریک گیم کھیلنے میں واپسی کی۔ یہ گیم بہت خطرناک رہا کی لیکن میں نے اس میں جیت حاصل کی۔ ہمپی نے کل نو پوائنٹ جٹائے جس سے وہ لی ٹنگ جی اور ترکی کی کھلاڑی کے برابر پہنچی۔