آٹو ڈسک، 14 نومبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) کیا موٹرس نے اپنی نئی کار کیا کے 5 کے ایکسٹیریر کی تصویر شیئر کی ہے۔ کئی انٹرنیشنل موٹرس میں اسے آپٹیما نام سے بھی جانا جارہا ہے۔ کار کو کورین مارکٹ میں لانچ کیا جاچکا ہے۔ کیا کی اس کار میں جدید بولڈ لک ملتا ہے۔

پچھلے جنریشن سے زیادہ لمبی

کیا 5 اپنی پچھلی جنریشن کی کار سے زیادہ لمبی اور چوڑی ہے۔ کار کی لمبائی لاسٹ جنریشن سے 50 ایم ایم زیادہ ہے یعنی اس کار کی لمبائی 4,905 ایم ایم ہے۔ کار کی چوڑائی میں بھی 25 ایم ایم کا اضافہ کیا گیا ہے اور اب اسکی چوڑائی 1,860 ایم ایم ہے۔ کار کے وہیل بیس کو بڑھا کر 2,850 کر دیا گیا ہے۔ کار کا اونچائی 20 ایم ایم کم کی گئی ہے جس سے اس کار کو اسپورٹی لک ملتا ہے۔

کے 5 میں المونیم آئیل وہیل دیئے گئے ہیں ۔ اس کے لیے گراہک کو تین کلر آپشن بلیک، ڈارک گرے اور لائٹ گرے ملتے ہیں۔ ابھی اس کار کی کوئی میکانیکل تفصیلات سامنے نہیں آئی ہے۔ اس کار کی کوریا میں فروخت ڈسمبر میں شروع ہوگی۔

ہندوستان میں لانچ ہوچکی ہے سیلٹوس ایس یو وی

کمپنی نے کچھ وقت پہلے ہندوستان میں اپنی سیلٹوس کار لانچ کی تھی۔ جسے ہندوستان میں زبردست رسپانس ملا ہے۔ اس کار کی ابھی تک 60 ہزار سے زیادہ بکنگ ہوچکی ہے۔