کیا کارنیول فروری میں ہوسکتی ہے لانچ

آٹو ڈسک،1ڈسمبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) کیا موٹرس ہندوستان میں کارنیول ایم پی وی لانچ کی تیاری میں ہے۔ اسے اگلے سال فروری میں ہونے والے آٹو ایکسپو میں لانچ کیے جانے کی امید ہے۔ ساؤتھ کوریا کی کمپنی کیا نے سال 2018 کو آٹو ایکسپو میں اس کثیر مقصدی گاڑی ایم پی وی کو پیش کیا تھا۔ ہندوستانی بازار میں یہ ایم پی وی ٹویوٹا انووا کرسٹا کو ٹکر دے گی۔ بتادیں کہ کچھ ملکوں میں اسے سیڈونا نام سے فروخت کیا جاتا ہے۔

کیا کارنیول میں دوسری لائن کے لیے پاور سلائڈنگ دروازے دیئے گئے ہیں۔ جسکی وجہ سے کچھ حد تک منی وین جیسا محسوس ہوتا ہے۔ اسکے فرنٹ میں کیا کی سیگنیچر گرل ہے۔ انٹرنیشنل مارکٹ میں فروخت ہونے والی کارنیول کا لک کافی شاندار اور پریمیم ہے۔

سائز کی بات کریں تو کارنیول کی لمبائی 5،115 ملی میٹر ، چوڑائی 1،985 ملی میٹر ، اونچائی 1،740 ملی میٹر اور وہیل بیس 3،060 ملی میٹر ہے۔ انووا کے مقابلے میں یہ ایم پی وی 420 ایم ایم زیادہ لمبی اور 150 ایم ایم زیادہ چوڑی ہے۔