نئی دہلی،24اگسٹ(اردوپوسٹ) گلشن کمار کی بیٹی خوشالی کمار اور مادھون کے ساتھ “دہی چینی” سے بالی ووڈ میں قدم رکھنے کے لیے پوری طرح تیار ہے- وہ فلم میں ایک وکیل کا رول نبھائیں گی اور اپنے کردار میں پوری طرح فٹ بیٹھنے کے لیے انہوں نے اپنا ہوم ورک بھی شروع کردیا ہے-
فلم کو لیکر خوشالی نے نیوز ایجنسی آئی اے این ایس سے کہا، اپنی تیاری کے طور پر میں نے وکیل کی کام کی اور قانونی کاروائیوں کو سمجھنے کے لیے ناموروکلا کے ساتھ بات چیت اور شروع کردی ہے- میں انکے کام کرنے کے طریقے کو دیکھنے اور سمجھنے کے لیے عدالت بھی گئی ہوں اور یہ بھی دیکھا کہ ایک خاتون وکیل عدالت میں کیس ردعمل دیتی ہے- میں نے کچھ خواتین وکیل سے ملاقات بھی کی، انکے ساتھ کھڑے ہونا اور فوٹو کلک کرنا ایک بڑا اعزاز تھا، حالانکہ میں مختلف عدالتوں میں زیادہ وقت گذارنے کی منصوبہ بندی کررہی ہوں، تاکہ انکے طور طریقے کو سمجھا جاسکے-
دہی-چینی کو ہدایت کار اشون نیل منی کی ہدایت دے رہے ہیں- بتادیں کہ خوشالی سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر کا ایکیٹیو رہتی ہے- آئے دن اپنی نئی نئی تصویریں انسٹاگرام پر ڈالتی ہے-
(تصویرخوشالی کے انسٹاگرام سے لی گئی ہے-)