نئے انداز میں نظر آئی نینجا زیڈ ایکس۔10 آر

آٹو ڈسک،26اگسٹ(اردوپوسٹ) کاواساکی موٹرس نے اپنی بائیک 2020 نینجا زیڈ ایکس ۔ 10آر کو نئے کلر اسکیم کے ساتھ لانچ کیا ہے۔ یہ نیا کلر ویرینٹ پہلے کی طرح بلیک اینڈ گرین پینٹ اسکیم کے ساتھ آتا ہے پر اب اسکے ساتھ گولڈ ہائی لائٹس دیے گئے ہیں۔ بائیک کی قیمت میں کوئی بدلاؤ نہیں کیا گیا ہے۔ کلر کے علاوہ بائیک میں کوئی اور بدلاؤ نہیں کیا گیا ہے۔

اپریل میں ہوئی تھی لانچ

ہندوستان میں یہ بائیک 13.99 لاکھ روپے کی قیمت کے ساتھ لانچ کی گئی تھی۔ اس نئی بائیک میں سب سےبڑا بدلاؤ نیا موٹر ہے۔ نئی نینجا زیڈ ایکس ۔ 10 آر میں پرانے موٹر کا استعمال نہیں کیا گیا ہے۔ اس نئے موٹر میں فینگر فالوور والو کا استعمال کیا جاتا تھا۔ اس سے بائیک کا ماس 20 فیصد کم ہوجاتا ہے۔ نئے انجن سے 3 ایچ پی ایکسٹرا پاور ملتا ہے یعنی اب یہ بائیک 203 ایچ پی کا پاور دیتی ہے۔