کے بی سی 11: بہار کا سنوج راج بن گئے سیزن 11 کے پہلے  کروڑ پتی

نئی دہلی،12ستمبر(ایجنسی) ریالٹی شو گیم کون بنے گا کروڑ پتی کو اس سیزن کا اپنا پہلا کروڑ پتی مل گیا ہے- بہار کے جہان آباد سے آئے سنوج راج نے پورے ایک کروڑ کا چیک اپنے نام کرلیا ہے- 19 اگسٹ سے شروع ہوئے اس شو کو ایک مہینے سے بھی کم وقت میں اپنا پہلا کروڑ پتی مل چکا ہے- اس ہفتے رائے بریلی سے آئے 19 سال کے لڑکے ہمانشو بھی ایک کروڑ کے سوال تک پہنچے تھے، لیکن جواب صحیح نہیں ہونے کی وجہ سے انہوں نے شو چھوڑ دیا، حالانکہ ہمانشو نے جس جواب پر اندازا لگایا تھا، وہ صحیح نکلا – یعنی اگر وہ گیم کھیلتے تو شاید پہلے کروڑ پتی بن سکتے تھے- لیکن اب اس سیزن کے پہلے کروڑ پتی ہونے کا نام سنوج راج کو جاتا ہے-

اس شو کے نئے پرمو کے مطابق امیتابھ بچن نکے سامنے ہاٹ سیٹ پر بیٹھے سنوج آئی اے ایس بننا چاہتے ہیں اور اسکے لیے تیاری بھی کررہے ہیں، ایک کرور کی رقم اپنے نام کرنے کے بعد وہ اس جمعرات کو جیک پاٹ سوال یعنی 7 کروڑ کے سوال کے لیے بھی کھلیں گے ، حالانکہ وہ جیک پاٹ جیت پاتے ہیں یا نہیں، یہ ابھی تک صاف نہیں ہے-