کرکٹر کرون نائر نے گرل فرینڈ سے ادے پور میں کی شادی

اسپورٹس ڈسک،19جنوری (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ہندوستانی کرکٹر کرون نائر لمبے وقت سے گرل فرینڈ رہی شنایا ٹنکاری والا کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئے ۔ انہوں نے راجستھان کےادے پور میں شنایا کے ساتھ سات پھیرے لیے۔ پیسر ورون آرون نے انسٹاگرام پر جمعہ کو کرون اور شنایا کے ساتھ تصویر شیئر کی۔

کیریئر میں 6 ٹیسٹ میچ کھیل چکے کرون کی بیوی شنایا میڈیا پروفیشنل ہے۔ کرون نے پچھلے سال جون میں شنایا کے ساتھ منگنی کی تھی۔ جمعرات کو ہوئی شادی میں کرون اور شنایا کے قریبی رشتہ دار ہی شامل ہوئے۔ کرون گھریلو کرکٹ میں کرناٹک کے لیے کھیلتے ہیں۔

28 سال کے کرون نائر کرناٹک کے لیے گھریلو کرکٹ میں کھیلت ہیں۔ کرون اور شانایا کافی وقت سے ایک دوسرے کو ڈیٹ کررہے تھے۔ پچھلے سال ہی کرون نے انہیں شادی کے لیے پرپوز کیا تھا۔

راجستھان کےجودھپور میں پیدا ہوئے کرون فرسٹ کلاس کرکٹ میں 5446 رن بنا چکے ہیں۔ ٹیم انڈیا کے لیے انہوں نے 6 ٹیسٹ میچ کھیلے ہیں۔ جس میں ایک ٹرپل سنچری سمیت کل 374 رن بنائے۔ انہوں نے دو ونڈے انٹرنیشنل میچ بھی کھیلے ہیں۔