فلمی ڈسک، 1 اکتوبر (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) اداکارہ کرشمہ تنا واحد ہندوستانی اداکارہ ہیں جنہیں ہنسل مہتا کی ہدایت کاری میں بننے والی سیریز ‘اسکوپ’ میں اپنی اداکاری کے لیے اس سال کا باوقار بوسان انٹرنیشنل فلم فیسٹیول (بی آئی ایف ایف) کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔
View this post on Instagram
اداکارہ کو ’بیسٹ لیڈ ایکٹرس‘ کی کیٹیگری میں نامزد کیا گیا ہے اور اس شو کو ’بیسٹ ایشین ٹی وی سیریز‘ میں نامزد کیا گیا ہے۔
اداکارہ کرشمہ نے کہا: “میں ‘اسکوپ’ کو ملنے والے ردعمل سے ناقابل یقین حد تک خوش ہوں۔ جاگروتی پاٹھک کا کردار ادا کرنا ایک بھرپور تجربہ رہا ہے، اور یہ ہمیشہ میرے دل میں ایک خاص جگہ رکھے گا۔‘‘
میں ڈائریکٹر ہنسل مہتا کی شکر گزار ہوں کہ انہوں نے مجھ پر یقین کیا اور مجھے اس ناقابل یقین پروجیکٹ کا حصہ بننے کا موقع دیا۔
ویب سیریز اسکوپ میں کرشمہ تنا ایک کرائم رپورٹر کا کردار نبھا رہی ہے- اس ویب سیریز میں کرشمہ لیڈ رول میں نظر آئی- کرشمہ تنا سیریز میں صحافی جاگرتی پاٹھک کا کردار ادا کیا-
اسکوپ کی کہانی سال 2011 میں صحافی جیوترموئے ڈے کے قتل اور اس معاملے میں ملزم صحافی جگنا وورا کیس کی ہے۔
اسکوپ میں کرشمہ کے علاوہ پروسینجیت چیٹرجی اور ہرمن بویجا بھی اہم رول میں ہے-
View this post on Instagram
بتادیں کہ کرشمہ تنا کی پیدائش 21 ڈسمبر 1984 کو مہاراشٹرا کے ممبئی میں ہوئی تھی، کرشمہ نے اپنے کیریئر کی شروعات ایک ماڈل کے طور پر کی- کرشمہ چھوٹے پردے کے ساتھ ساتھ جنوبی ہند کی کئی فلموں میں نظر آچکی ہے-