بالی ووڈ کی فیشن کوئین، فیشنستان اور فیشن آئیکن کی جب بات آتی ہے تو اس لسٹ میں پہلا نام کرینہ کپور خان کا لیا جاتا ہے۔ ریڈ کارپٹ لک ہوڈ ایئرپورٹ لک ہو، کیزول لک ہو، ہالی ڈے لک ہو یا پھر اور کچھ۔۔۔ہر جگہ کرینہ کا فیشن بینگ آن ہوتا ہے۔ اور ٹرینڈس سیٹ کرنے کے معاملے میں بھی کرینہ کپور کانام سب سے پہلے لیا جاتا ہے۔
اپنے چک اسٹائل اور فیشن اسٹیٹ منٹس کے لیے جانی جانے والی کرینہ کپور پچھلے دنوں نظر باس لیڈی لک میں نظر آئی بلیک کلر کے پینٹ سوٹ میں ۔ اب آپ پوچھیں گے کہ اس میں کیا خاص بات ہے تو ہم بتادیں کہ کرینہ کا یہ بلیک پینٹ سوٹ بے حد سمپل تھا لیکن اسکی خاصیت تھی اسکا ون۔سلیو(سنگل آستین والا) لک۔
جی ہاں۔ کرینہ نے بلیک کلر کی وائڈ لیگڈ پینٹس کے ساتھ جو بلیزر پہنا تھا اس میں صرف ایک سائیڈ سلیو تھا جبکہ دوسری طرف سے بلیزر(بنا آستین) سلیو لیس تھا۔ بلیزرکی پلنجنگ نک لائن اور بنا جیولری لک میں بھی بے حد کلاسی لگ رہی تھی کرینہ۔
مشہور فیشن ڈیزائنر نکھیل نے کرینہ کے اس پینٹ سوٹ کو ڈیزائن کیا تھا جس میں بے حد ہاٹ اور سیکسی لگ رہی تھی کرینہ۔ ہیئراسٹائل کی بات کریں تو کرینہ نے چوٹی بنا رکھی تھی اور آئی میک اپ بنا رکھا تھا۔