فیشن ڈسک،27ستمبر(اردو پوسٹ ڈاٹ کام) کرینہ کپور بالی ووڈ انڈسٹری کی ان اداکارؤں میں سے ہے جو اپنے انداز کی وجہ سے ہمیشہ سرخیوں میں رہتی ہے۔ اتنا ہی نہیں وہ ہر ایک لک میں لاکھوں روپے خرچ کردیتی ہے۔ ایسا ہی انکا ایک انداز کافی وائرل ہورہا ہے۔ جس میں انکی خوبصوری کی جتنی تعریف کی جائے شاید وہ کم ہو۔ کرینہ ڈانس انڈیا کے فائنل میں گلیمرس انداز میں نظر آئی۔
39 سال کی عمر میں اتنا خوبصورت اور انکی فیٹنس دیکھ کر ہرکوئی جاننا چاہتا ہے کہ آخر وہ خود کو کیسے منٹین رکھتیہے۔ اب بات کریں کرینہ کے لیٹسٹ فوٹوز کی تو انہوں نے فیشن ڈایزائنر یوسف الجسمی کے کلکشن کا آف شولڈر تھائی سلٹ پسٹل کلر کی ڈریس پہنے ہوئے نظر آئی۔ اس گاؤن کے ساتھ پفی آستین بھی لگے ہوئے تھے۔
اس انداز کے ساتھ کرینہ کپور نے کم سے کم میک اپ، نیوڈ لپسٹک کے ساتھ ہیراسٹائل میں سنٹر پورٹنگ کے ساتھ لو پونیٹیل بنائی ہوئی تھی۔ وہیں جیولری کے نام میں صرف یونیک سا نکلیس پہنا ہوا تھا۔ جسکی کافی تعریف ہورہی ہے۔
مہنگے آوٹ فٹس اور ایکسوریز کی شوقین کپور کے اس سنیک (سانپ) نکلیس کی بات کریں تو یہ بلغاری کلکشن میں سے ایک ہے۔ اب کرتے ہیں اسکی قیمت کی بات تو آپ کو بتادیں کہ سیپرنتی نکلیس کی قیمت 59،900.00 ہے یعنی تقریبا 42 لاکھ 54 ہزار روپے ہے۔ اس قیمت سے شاید آپ عالیشان گھر خرید سکتے ہیں یا پھر اتنے کے کچھ پیسوں سے آئی فون 11 پرو خرید سکتے ہیں۔
اب آپ سوچ رہے ہونگے کہ اس میں ایسا کیا ہے تو اتنا مہنگا ہے تو آپ کو بتادیں کہ یہ نکلیس 18کیرٹ روز گولڈ کے ساتھ بناہوا ہے۔ جس میں پیو ڈائمنڈ کا استعمال سر اور دم میں کیا گیا ہے۔