فلمی ڈسک،15 اپریل (اردو پوسٹ) سال 2015 میں ریلیز ہوئی کپل شرما کی مزاحیہ فلم کس کس کو پیار کرو کا پارٹ 2 جلد ریلیز ہونے کے لیے تیار ہے۔
اس فلم کی ہدایت کاری عباس مستان نے کی تھی۔ اسٹینڈ اپ کامیڈین کپل شرما نے اس فلم سے بالی ووڈ میں قدم رکھا تھا، فلم میں کپل شرما کے علاوہ ارباز خان، منجری فڈنس، سمرن کور منڈی، ایلی اورام، ورون شرما، جیمی لیور، سپریا پاٹھک، شرت سکسینا اور منوج جوشی فنکار نظر آئے تھے۔
ایکٹر اور کامیڈین کپل شرما اپنی آنے والی فلم کس کس کو پیار کرو2 ، کی تیاری میں مصروف ہے۔
کپل اپنی آنے والی فلم کی تفصیلات اور پوسٹرز شیئر کرتے ہوئے اپنے مداحوں کو پرجوش کیا۔
View this post on Instagram
تاہم، کپل نے حال ہی میں اپنے مداحوں کو بیساکھی کی مبارکباد دی ہے اور کس کس کو پیار کرو 2 کے ایک اور نئے پوسٹر کے ساتھ انہیں خوش کیا ہے۔ اس سے پہلے عید اور رام نومی کے موقع پر فلم کا پوسٹر ریلیز کیا جاچکا ہے۔
فلم کس کس کو پیا کرو 2 کے فلمسازوں نے 6 اپریل کو فلم کا ایک نیا پوسٹر جاری کیا تھا۔ عید پر جاری ہوئے پوسٹر میں کپل نکاح تقریب میں نظر آرہے تھے۔
کپل نے اپنے انسٹاگرام پر فلم کا پوسٹر شیئر کیا جس میں اداکار کو پنجابی دلہن کے ساتھ پوز کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
کپل ہلکی گلابی رنگ کی شیروانی پگڑی اور گلے میں مالا پہنی ہوئی ہے۔ کپل کے سامنے انکی ہونے والی دلہن کھڑی ہے۔ دلہن کا چہرا کپڑے سے ڈھکا ہوا ہے۔ دلہن نے ہاتھ میں تلوار بھی لے رکھی ہے۔ دلہن نے دوسرے ہاتھ سے کپل کا مالا پکڑا ہوا ہے۔ جبکہ کپل گھبرائے ہوئے ہیں۔
کپل نے اپنے کیپشن میں پنجابی میں بیساکھی کی مبارکباد دی۔
لیٹسٹ پوسٹر اس وقت آیا جب کپل نے نکاح کی تقریب کے سیٹ اپ سے ایک تصویر جاری کی، جس میں فلم میں شادی کے ایک اور منظر کا اشارہ دیا گیا۔
آنے والی فلم کس کسکو پیار کرو 2 میں کپل شرما اور منجوت سنگھ مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔
انکلپ گوسوامی کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم کامیڈی، کنفیوژن اور افراتفری کا امتزاج پیش کرتی ہے۔
اس فلم کو پروڈیوسر رتن جین، گنیش جین اور مشہور فلم ساز جوڑی عباس مستان کی تعاون حاصل ہے، وینس ورلڈ وائیڈ انٹرٹینمنٹ کے تحت، عباس مستان فلم پروڈکشن کے تعاون سے۔
آنے والی فلم 2015 کی فلم کس کسکو پیار کارون کا سیکوئل ہے جس میں کپل شرما، ایلی اورام اور سمرن کور منڈی اہم کرداروں میں ہیں۔