کپل دیو ہونگے رائے ہریانہ اسپورٹس یونیورسٹی کے پہلے چانسلر

نئی دہلی،14ستمبر(اینسی) ٹیم انڈیا کے سابق کپتان اور کرکٹر کپ دیو کو ہریانہ کے سونی پت کے رائے میں ہریانہ اسپورٹس یونیورسٹی کا پہلاچانسلر بنایا گیا ہے- سونی پت کے رائے میں موتی لال نہرو اسکول آف اسپورٹس کیمپس میں ہی اس کھیل یونیورسٹی کی قائم ہوئی ہے- کپل کے علاوہ اب یونیورسٹی کے باقی اسٹاف کی تقریری جلد ہی ہوگی جس میں وائس چانسلر بھی شامل ہونگے-

ہریانہ حکومت کے کھیل وزیر انل وج نے ٹیوٹ کرکے یہ معلومات دی- ہریانہ حکومت نے پچھلے مہینے مانسون سیشن میں ریاست کی پہلی اسپورٹس یونیورسٹی کا قیام عمل میں لایا تھا-