درختوں کو بچانے کے لیے آگے آئی کنگنا رناوت

نئی دہلی،5ستمبر(اردوپوسٹ ڈاٹ کام) کسی بھی سماجی مسئلے پر کنگنا رناوت ہمیشہ ہی کھل کر اپنی بات رکھنے کے لیے جانی جاتی ہے- ایسے میں اب جہاں ممبئی میں میٹرو کی تعمیر کے لیے درخت کاٹے جارہے ہیں تو کنگنا خاموش کیسے رہتی- اس مسئلہ پر جہاں شردھاکپور سڑکوں پر احتجاج کرتی نظر آئی وہیں کنگنا نے پریس کانفرنس کرکے اپنا احتجاج درج کرایا-

کنگنا نے کہا کہ ایسے ہی اٹھ کر ایک دن درخت کاٹ دینا، یہ بالکل صحیح نہیں، 4-3 سال کے منصوبہ تیار کرکے کام کرنا چاہیئے- کنگنا نے کہا کہ کبھی کسی بلڈنگ کو منہدم کرتے وقت کیا فوری طور پر جاکر بولڈوزر چلا دیا جاتا ہے- اس میں لوگ رہ رہے نہیں رہ رہے؟ پورا عمل فالو کرنا ہوتا ہے—

ممبئی میں کنگنا کاویری کالنگ پراجیکٹ کے تحت میڈیا سے ملی تھی- اس پراجکٹ کے تحت کنگنا نے 42 لاکھ روپے عطیہ کیا ہے- جس سے درخت لگائے جائیں گے –