کنگنا رناوت نے ریلیز کیا فلم ‘تھلاوی’ سے جے للیتا کا پوسٹر

فلمی ڈسک،23نومبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) مشہور آنجہانی رہنما جے للیتا کی زندگی پر مبنی آنے والی فلم ‘تھلاوی’ میں اپنے کردار کے بارے میں سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کیا ہے۔ اس پوسٹ میں انہوں نے اپنے فرسٹ پوسٹر اور لک کو فینس کے ساتھ شیئر کیا ہے۔ کچھ وقت پہلے کنگنا رناوت امریکہ پروسٹیٹک ٹیسٹ کے لیے گئی تھی جہاں انہوں نے ایک لک فائنل کیا تھا۔

سوشل میڈیا پر کنگنا رناوت نے لک شیئر کرتے ہوئے فلم کی ریلیز تاریخ کا بھی اعلان کیا ہے۔ جے للیتا پر مبنی فلم تھلاوی اگلے سال 26 جون 2020 کو ریلیز ہوگی۔ اسے لیکر فینس کافی پرجوش ہے اور فلم ریلیز ہونے کا بے صبری سے انتظار کررہے ہیں۔
اس فلم کی ہدایت اے ایل وجے کررہے ہیں۔ وہیں اسے وشنو وردھن اندوری اور شیلیش آر۔ پرڈیوس کیا جارہا ہے۔ کنگنا جلد ہی جے للیتا کے کردار کے لیے تامل سیکھنے کی بھی کوشش کریں گی۔ اس فلم کی شوٹنگ میسور میں شروع ہوگی۔ اسکے بعد چنئی اور پھر ممبئی میں اس فلم کی شوٹنگ ہوگی۔ یہ فلم ہندی اور تامل اور تلگو میں بھی ریلیز کی جائے گی۔