ماں بننے والی ہے اداکارہ کالکی کوچلین ، بوائے فرینڈ سے ہوگی شادی

فلم ڈسک،29ستمبر(اردو پوسٹ ڈاٹ کام) انوراگ کیشپ کی ایکس وائف اور اداکارہ کالکی کوچلین ان دنوں اپنی سپر ہٹ ویب سیریز کی وجہ سے سرخیوں میں ہے۔ اسی درمیان گذشتہ دنوں اپنے بوائے فرینڈ گے ہرشبرگ کے ساتھ تصویروں کی وجہ سے وہ بحث میں آئی تھی۔ لیکن اب خبریں ہیں کہ کالکی ماں بننے والی ہے۔ اس بات کو کسی اور نے نہیں بلکہ خود کالکی نے ہی شیئر کیا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

It’s always a Sunday when I’m with my favourite caveman🥰

A post shared by Kalki (@kalkikanmani) on


حال ہی میں انٹرویو میں کالکی نے اس خوشخبری کو شیئر کرکے خبروں کا بازار گرم کردیا ہے۔ کالکی اپنے اسرائیلی بوائے فرینڈ گے ہرشبرگ کے بچے کو جنم دینے والی ہے۔ یہ کالکی اور بوائے فرینڈ ہرشبرگ کا پہلا بچہ ہوگا۔ کالکی نے بتایا کہ وہ پانچ مہینے سے حاملہ ہے۔

کالکی نے اس انٹرویو میں یہ بتایا کہ وہ گوا میں ایک مقامی نیچرتھراپی باتھ سینٹر میں پانی میں بچے کی ڈیلیوری کرانے کے بارے میں سوچ رہی ہے۔ کیونکہ آج کے وقت میں ہاسپٹل سے دور ماں بننے کی خوشی کو محسوس کرنے کا بہترین طریقہ ہے۔

اپنے بچے کے جنس کے بارے میں بات کرتے ہوئے کالکی نے کہا، میں نے ایک ایسا نام چنا ہے جو کسی بھی جنس کے بچے کو دیا جاسکتا ہے۔  یاد دلادیں کہ کالکی کی شادی پہلے فلم ساز انوراگ کیشپ سے ہوئی تھی دونوں نے اپریل 2011 میں شادی کی تھی اور 2015 میں طلاق ہوگیا تھا۔