فلمی ڈسک،18نومبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) اجے دیوگن نے اپنی آنے والی فلم تاناجی : دی ان سنگ واریئر سے کاجول کا فرسٹ لک جاری کیا ہے۔ وہ فلم میں ساویتری بائی مالسارے کے رول میں نظر آئیں گی۔ اجے دیوگن نے ٹیوٹر پر پوسٹر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے، ساویتری بائی مالسارے۔ تانا جی کی ہمت کا سہارا اور انکی طاقت کی شکتی ہے۔ اجے نے اسکے ساتھ ہی یہ بھی بتایاکہ اوم راوت کے ڈائریکشن میں بنی یہ فلم 10 جنوری 2020 کو سینما گھروں میں ریلیز ہوگی۔ جبکہ اسکا ٹریلر 19 نومبر 2019 کو آئے گا۔
فلم سے اب تک اجے دیوگن سمیت کئی اسٹارس کے لک سامنے آچکے ہیں۔ خاص بات یہ ہے کہ کاجول کے پوسٹر کی طرح ہی ہر ایکٹر کے رول کے ساتھ ٹیگ لائن کا استعمال کیا گیا ہے۔