فلمی ڈسک،27نومبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بالی ووڈ اداکارہ کاجول حال ہی میں انسٹاگرام کے ذریعہ اپنے فینس کے ساتھ جوڑی، اس دوران انکے فینس نے کاجول سے انکی زندگی اور پسندیدہ چیزوں کو لیکر کافی سارے سوال کیے۔ حالانکہ ایک فین نے کاجول سے ایسا سوال کرڈالا کہ سب کی توجہ اس سوال پر رہ گئی۔
دراصل کاجول نے اپنے انسٹاگرام کے ذریعہ فینس کے ساتھ ’آسک می سیشن‘ کیا۔ اس دوران ایک فین نے کاجول کے نمبر کی ہی مانگ کرڈالی۔ اس پر اداکارہ نے اپنی سمجھ دیکھاتے ہوئے اس فین کو جواب دیتے ہوئے لکھا۔ 100۔۔۔۔ آپ کبھی بھی کال کرسکتے ہیں۔
ایک فین نے کاجول سے پوچھا، آپ کی شارہ رخ خان کے ساتھ کونسی فلم آنے والی ہے۔ اس پر اداکارہ نے کہا، شاہ رخ سے پوچھا، حالانکہ کاجول کے ایک فین نے ان سے شاہ رخ کے ساتھ شادی کرنے کو لیکر بڑا سوال کردیا۔ فین نے پوچھا ، اگر آپ اجے دیوگن سے نہیں ملتی تو کیا شاہ رخ خان سے شادی کرتی، فین کے اس سوال پر کاجول نے بڑا ہی مزیدار جواب دیتے ہوئے لکھا۔ کیا اس آدمی کو پرپوز نہیں کرنا چاہیئے تھا۔
وہیں ورک فرنٹ کی بات کریں تو جلد ہی اداکارہ کاجول اپنے شوہر کے ساتھ تانا جی میں نظر آئیں گی۔ فلم کا ٹریلر ریلیز ہوچکا ہے۔ اس فلم میں کاجول اور اجے دیوگن کے ساتھ سیف علی خان بھی اہم رول نبھائیں گے۔ یہ فلم اگلے سال ریلیز ہوگی۔