سلمان کے مشہور شو بگ باس میں ٹی وی کا مشہور چہرا اداکارہ رنکو-
اسٹار پلس کے شو کہانی گھر گھر کی، میں چھایا کا رول ادا کیا تھا رنکو دھون نے-
رنکو دھون ان دنوں تتلی سیریل میں آرہی ہے نظر-
ٹی وی ڈسک، 14 اکتوبر (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) کلرس چینل پر نشر ہونے والے سلمان خان کے متنازعہ شو بگ باس کے سیزن 17 میں کئی مشہور اسٹارس نظر آنے والے ہیں- بتادیں کہ بگ باس کلرس چینل اور جیو سینما پر نشر ہوگا-
View this post on Instagram
اس بار شو میں سنگل بمقابلہ جوڑا تھیم پر یہ سیزن مبنی ہے- جہاں سنگل کو جدوجہد کرنا پڑے گا اپنی ہر ضرورتوں کے لیے-
وہیں جوڑے کو سب لگژری آئٹمس ملیں گے، جانتے ہیں کون حصہ لیں گے بگ باس کے اس سیزن میں- ایک خاص نام سامنے آرہا ہے-
بگ باس کے 17ویں سیزن میں اداکارہ انکیتا لوکھنڈے اپنے شوہر وکی جین کے ساتھ ‘بگ باس سیزن 17’ میں آئیں گی۔ ان کے علاوہ پریا ملک، یوٹیوبر ارمان ملک، نیل بھٹ اپنی اہلیہ ایشوریہ شرما کے ساتھ آئیں گے۔ ایشا مالویہ اور ابھیشیک، کنور ڈھلون بھی اس ریالٹی شو کا حصہ ہوں گے۔ ساتھ ہی اڈلٹ مواد کریئیٹر شلپا سیٹھی بھی نظر آئیں گی-
اب ‘ٹیلی چکر’ کی رپورٹ کے مطابق اسٹار پلس کے مشہور ‘کہانی گھر گھر کی’ کی اداکارہ رنکو دھون کو شو کے لیے اپروچ کیا گیا۔ ان کے اور شو کے بنانے والوں کے درمیان بات چیت چل رہی تھی۔ اداکارہ نے اس شو میں بطور مدمقابل آنے کے لیے رضامندی ظاہر کر دی ہے۔ وہ جلد ہی اس میں نظر آئیں گی۔
رنکو دھون ایک مقبول ٹی وی اداکارہ ہیں۔ انہوں نے کئی ہٹ شوز میں کام کیا۔ منفی کردار ادا کیا۔ اداکار کرن کرمارکر سے شادی کی تھی۔ لیکن شادی کے 15 سال بعد ان کی طلاق کی خبر سامنے آئی۔