نئے سال پر بوائے فرینڈ کے ساتھ دیکھی جوالہ گٹہ

اسپورٹس ڈسک،یکم جنوری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بیڈ منٹن کھلاڑی جوالہ گٹہ نے سوشل میڈیا پر اپنی رومانٹک تصویریں شیئر کی ہے۔ شیئر کی گئی یہ تصویریں وائرل ہورہی ہے۔ ان فوٹوز میں وہ تامل اداکار وشنو وشال کے ساتھ رومانٹک نظر آرہی ہے۔ جوالہ گٹہ نے اپنے آفیشل ٹیوٹر پر شیئر کی ہے۔ بتادیں کہ اس سے پہلے بھی جوالہ اس طرح کی تصویریں شیئر کرتے ہوئے میڈیا کی سرخیوں میں رہی ہے۔

حالانکہ پہلے شیئر کی گئی تصویروں میں دونوں کے درمیان تھوڑا فاصلہ ہوا کرتا تھا۔ لیکن ان تازی تصویروں میں دونوں کے درمیان کسی قسم کی دوری نظر نہیں آرہی ہے۔ یہی نہیں تصویر میں ایکٹر وشنو وشال جوالہ کو چومتے دیکھ رہے ہیں۔ ان دونوں کے درمیان کچھ نہ کچھ چلنے کی گپ شپ کرنے والے ٹرولرنے آج کی تازہ تصویروں کے بعد کنفرم ہوگئے ہیں۔ ان تازہ تصویروں کو لیکر ٹرولر کے جواب پہلے سے بالکل الگ ہے۔ ایک ٹرولر نے لکھا ہے کہ ایکٹر وشنو وشال کے اپنی بیوی کو طلاق دینے کی وجہ سے جوالہ ہی تھی۔ تو کچھ اس جوڑی کو کیوٹ اینڈ ہاٹ بتارہے ہیں۔ وہیں کچھ لوگ اپنے اپنے پاٹنروں سے طلاق لیکر ایک ہورہی جوڑی بتارہے ہیں۔
غور طلب ہے کہ ایکٹر وشنو نے گذشتہ جون اپنی بیوی رجنی سے الگ ہوئے تھے۔

دوسری طرف جوالہ نے بیڈمنٹن کھلاڑی چیتن آنند کے ساتھ محبت کی شادی کی تھی، لیکن بعد میں اختلافات کی وجہ سے وہ الگ ہوگئے۔ حالانکہ ان دونوں کے الگ ہونے کی وجہ ایک سابق کرکٹر ہونے کی افواہیں اٹھی تھی۔ لیکن جوالہ نے ان خبروں کو مسترد کردیا تھا۔