ریلائنس 12 اگسٹ کو جیو فون 3 کو لانچ کرسکتا ہے ، ذرائع کا کہنا ہے کہ کمپنی پیر کو ہونے والا سالانہ عام اجلاس میں اس کا اعلان کرسکتا ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ جیو فون 3 میں کمپنی میڈیا ٹیک چپ سیٹ مہیا کراسکتا ہے۔ پچھلے دنوں خبر آئی تھی کہ ریلائنس کے 4جی فیچر فون کی سیل لگاتار گر رہی ہے۔ ایسے میں جیو فون لانچ کرنے کے لیے کمپنی اسے صحیح وقت مان رہی ہے۔
بیٹل بائٹ کی ایک رپورٹ کہ مانیں تو جیو فون 3 ایک ٹچ اسکرین فون ہوسکتا ہے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ فون 2 جی بی ریم اور 64 جی بی انٹرنل اسٹوریج کے ساتھ آئے گا۔ بتادیں کہ جیوفون 251 ایم بی اور 4 جی بی کی اسٹوریج کے ساتھ آتا ہے ۔ جیو فون 3 کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ اسکی میموری کو مائیکرو ایس ڈی کارڈ کی مدد سے بڑھایا جاسکے گا۔ مائیکرو ایس ڈی کارڈ سپورٹ اسے پچھلے دنوں جیو فون سے الگ کرتا ہے۔