ٹی وی شو میں خواجہ سرا کا کردار ادا کریں گی جگیسا سنگھ

ٹی وی ڈسک،17جنوری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ٹی وی کے مشہور شو شکتی استیتوا کے احساس کی میں کنر کا رول ادا کررہی روبینہ دلیک کا ٹریک ختم کردیا گیا ہے- شو میں لیپ آنے والا ہے- سومیا کی بیٹی ہیر بڑی ہوگئی ہے، شو میں ہیر بھی ایک کنر(خواجہ سرا) ہے، یہ رول جگیسا سنگھ نبھا رہی ہے-

پردے پر روبینہ دلیک کے بعد خواجہ سرا کا چیلنجنگ رول کرنے کا موقع جگیسا سنگھ کو ملا ہے- جگیسا کے لیے ی ہشو کیریئر کا ٹرننگ پوائنٹ ثابت ہونے والا ہے- خواجہ سرا کا رول کرنا انکے لیے چیلنج بھرا ہوگا-
اب جانتے ہیں جگیسا سنگھ کے بارے میں ، جگیسا ٹی وی ورلڈ کا بڑا نام ہے- لیکن وہ نان فیس بھی نہیں ہے- جگیسا سنگھ نے کئی شوز میں کام کیا ہے- جگیسا نے اپنے کیریئر کی شروعات سال 2014 میں سیریل چھورے تیرا گاؤں بڑا پیار سے کی تھی، وہ چینل وی کے شو گمراہ کا بھی حصہ رہی ہے-

جگیسا کو پہچان سیریل تھپکی پیار کی سے ملی، شو میں انہوں نے تتلاتی لڑکی کا رول پلے کیا تھا- اسکے بعد جگیسا دیو 2 اور نظر جیسے شو میں دیکھی- جگیسا کی پیدائش جئے پور میں 25 جون 1994 میں ہوئی ، انہوں نے دہلی یونیورسٹی سے صحافت میں ماسٹرس کیا ہے، جگیسا سوشل میڈیا پر کافی ایکٹیو رہتی ہے-

روبینہ دلیک کی طرح جگیسا بھی ریئل لائف میں گلیمرس اور دلکش ہے- جگیسا سنگھ کی انسٹاگرام تصویروں کو دیکھ معلوم ہوتا ہے کہ وہ ریئل لائف میں کتنی اسٹائلش ہے- لیپ اور نئی لیڈ اداکارہ کی انٹری سے سیریل شکتی کی کہانی میں بڑا ٹیوسٹ آیا ہے، اب دیکھنا یہ ہوگا کہ خواجہ سرا کے رول میں جگیسا سنگھ خود کو کتنا ثابت کرپاتی ہے، بتادیں کہ سیریل شکتی جب سےشروع ہوا ہے بحث میں بنا رہتا ہے ،شو کا کانسپٹ کافی بولڈ اور یونیک ہے- سیریل میں ایک خواجہ سرا کی مشکلوں اور جدوجہد کو ڈرامائی انداز میں دیکھایا گیا ہے-