نئی جیپ رینگلر ہندوستان میں لانچ

آٹو ڈسک/11اگسٹ(اردوپوسٹ) جیپ نے فورتھ جنریشن رینگلر لانچ کردی ہے۔ ہندوستان میں اسکی قیمت 63.94 لاکھ روپے ہے۔ نئی رینگلر صرف 5 ڈور ریگولر آن لمیٹیڈ ورژن میں دستیاب ہے۔ ہندوستان میں یہ ایس یو وی مکمل بلٹ یونٹ ماڈل کے طور پر سیل کی جائے گی۔ کار کی ڈیزائن کی اگر بات کریں تو اس کار میں تو یہ کافی حد تک پہلے کی جنریشن جیسا ہی ہے۔ حالانکہ نئی رینگلر میں کچھ ماڈرن عناصر جوڑے گئے ہیں۔