جے ای ای مین نتائج: جے ای ای مین نتائج میں راجستھان اور تلنگانہ کے طلبہ کا غلبہ برقرار

ڈسک،19جنوری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) جے ای ای امتحان کے نتائج میں لگاتار تیسرے سال بھی راجستھان اور تلنگانہ نے اپنا بہترین مقام برقرار رکھا ہے۔ جنوری 2019 اور اپریل 2019 میں ان ریاستوں سے چار اور تین طالب علموں نے ٹاپ کیا تھا۔ اس بار کے نتائئج میں بہترین مقام پانے والے طلبا میں سے دو راجستھان اور دو تلنگانہ سے ہے۔ جے ای ای مین نتائج میں راجستھان کے پرتھ دویودی اور اکھیل جین نے 100 فیصد اسکور کیا ہے۔ وہیں تلنگانہ کے رنگلا ارون سدھارتھا اور چگری کوشل کمار ریڈی نے بھی 100فیصد اسکور کیا ہے۔ جن طلبا نے اسکور چیک نہیں کیا ہے وہ آفیشل ویب سائٹ jeemain.nta.nic.in پر اپنا اسکور چیک کرسکتے ہیں۔ طلبا درخواست نمبر اور تاریخ پیدائش کی مدد سےاپنا اسکور چیک کرسکتے ہیں۔

بتادیں کہ امتحان کا انعقاد 6جنوری سے 9 جنوری کے درمیان کیا گیا تھا۔ اس امتحان میں 11 لاکھ طلبا نے حصہ لیا تھا۔ امتحان کا انعقاد این ٹی اے یعنی نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی نے کیا تھا۔ امتحان پورے کیے جانے کے تقریبا ایک ہفتے کے بعد ہی نتائج جاری کردیا گیا ہے۔امتحان میں ٹاپ کرنے والےباقی طلبا میں ایل جیتندر ، ٹی وی ایس ایس شنکر (آندھرا) نتیشا اگروال (دہلی) دیویانشو اگروال (ہریانہ) اور نسارگ چڈھا (گجرات) کےنام شامل ہے۔

بتادیں کہ جے ای ای امتحان ہر سال دو بار منعقد ہوتا ہے۔ امتحان کا انعقاد جنوری اور اپریل کے مہینے میں کیا جاتا ہے۔ جنوری 2019 اور اپریل 2019 میں جے ای ای مین 15اور 24 طلبا نے 100 فیصدی اسکور کیا تھا۔

بتادیں کہ جے ای ای اسکور کی بنیاد پر طلبا کو انجینئرنگ کورس میں داخلہ دیا جاتا ہے۔ جے ای ای مین امتحان جے ای ای اڈوانس کے لیے ایک کوالیفائینگ امتحان ہوتا ہے۔ جے ای ای اڈوانس امتحان پاس کرنے کے بعد طلبا کو آئی آئی ٹی میں ایڈمیشن دیا جاتا ہے۔