فلمی ڈسک،24ڈسمبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) سیف علی خان اور تبو کئی سالوں بعد فلم جوانی جانیمن کے ذریعہ ایک بار پھر ساتھ کام کرنے جارہے ہیں۔ جب سے اس فلم کا اناؤسٹمنٹ ہوا تھا۔ تبھی سے لوگ اسے لیکر کافی پرجوش تھے۔ اور اب اس فلم کا پوسٹر ریلیز کردیا گیا ہے۔ جو کافی دلچسپ ہے۔
پوسٹر میں ایک آدمی کو بستر پر لیٹے ہوئے دیکھایا گیا ہے اور اسکے ہاتھ میں شراب کی ایک بوتل ہے۔ جبکہ آس پاس بھی کئی بوتل اور لڑکیوں کے پیر دیکھائی دے رہے ہیں۔ اب یہ شخص کون ہے، پوسٹر میں دیکھائی نہیں دے رہا ہے۔ لیکن قیاس لگائے جارہے ہیں کہ یہ فلم کے لیڈ ہیرو سیف علی خان ہی ہے۔ لیٹے ہوئے شخص کے بازو ٹیٹو بھی نظر آرہا ہے۔ اور گلے میں ایک پلے بوائے والی چین ہے۔ اس فلم کے ذریعہ اداکارہ پوجا بیدی کی بیٹی عالیہ ایف (عالیہ فرنیچر والا) بھی ڈیبیو کررہی ہے۔ بات کریں سیف کی دیگر فلموں کی، تو وہ آنے والے سال میں تاناجی میں نظر آئیں گے۔ اس فلم میں انکے علاوہ اجے دیوگن اور کاجول بھی ہے۔ یہ فلم 10 جنوری 2020 کو ریلیز ہوگی۔ اسی دن دپیکا پاڈوکون اسٹار میگھنا گلزار کی فلم چھپاک بھی ریلیز ہورہی ہے۔