اسپورٹس ڈسک،11نومبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ٹاپ بھالہ پھینک کھلاڑی سندر سنگھ گوجر نے کندھے کی چوٹ سے ابھرتے ہوئے سیزن کے ٹاپ مظاہرہ کی بدولت عالمی پیرا ایتھلیٹکس چیمپئین شپ میں گولڈ مڈل اپنے نام کیا، سندر نے 61.22 میٹر کی تھرو کے ساتھ گولڈ مڈل حاصل کیا، اسکے ساتھ ہی ہندوستان نے 2020 میں ہونے والے ٹوکیو پیرا لمپک کھیلوں کے لیے تین کوٹہ بھی حاصل کرلیا ہے- بتادیں کہ گوجر نے 2013 میں لیون میں گولڈ اور 2015 میں دوحہ چیمپئین شپ میں سلور مڈل جیتا تھا-
اس سے پہلے جمعہ کو ہندوستانی پیرا اتھیلٹ سندیپ چودھری نے جیولن تھرو ایونٹ میں مشترکہ ایف 42-64 کیٹیگری میں طلائی تمغہ جیتا تھا۔
گوجر نے اسی کے ساتھ لندن عالمی کپ 2017 میں اپنے خطاب کا بھی دفاع کر لیا اور ہندستان کے محض دوسرے پیرا کھلاڑی بن گئے ہیں جنہوں نے عالمی چمپئن شپ میں مسلسل دو تمغے جیتے ہیں۔