کبھی میرے پاس ایک ٹی شرٹ اور ایک جوڑی جوتے تھے:جسپریت بمرا

اسپورٹس ڈسک،10اکتوبر(اردو پوسٹ ڈاٹ کام) چوٹ کی وجہ سے ساؤتھ افریقہ سیریز سے باہر ہوئے ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے تیز گیندباز جسپریت بمرا آج ایک جانا پہچانا نام ہے۔ لیکن کبھی ایسا بھی وقت تھا جب اس کھلاڑی کو ایک جوڑی جوتے تک خریدنے کے لیے جدوجہد کرنا پڑتا تھا۔ خود جسپریت بمرا نے اپنے جدوجہد کی کہانی شیئر کی ہے۔ چہارشنبہ کو بمرا نے بتایا کہ ایک وقت تھا جب انکے پاس صرف ایک جوڑی ٹی شرٹ اور ایک جوڑی جوتے ہوا کرتے تھے۔ وہ صرف 5 سال کے تھے جب انکے والد کا انتقال ہوگیا تھا۔ اور اسکے بعد انکے خاندان کو معاشی مشکلات سے بھی کافی مشکلات جھیلنی پڑی۔

25 سالہ بمرا لوربیک میں اسٹروک فریکچر کی وجہ سے ٹیم سے باہر ہے۔ انکے دسمبر میں واپسی کرنے کی امید ہے۔ وہ فی الحال لندن میں اپنی چوٹ کا علاج کررہے ہیں۔ انکی ماں دلجیت بمرا نے بھی جدوجہد کے ان دنوں کو یاد کیا ہے۔ ممبئی انڈینس نے چہارشنبہ کو اپنے ٹیوٹر ہینڈل پر ایک ویڈیو شیئر کیا ہے جس میں بمرا کے جدوجہد کی کہانی بیان کی گئی ہے۔ اس ویڈیو میں انکی ماں کہتی ہے یہ (جسپریت) پانچ سال کا تھا جب میرے شوہر کا انتقال ہوگیا تھا۔ اسکے بعد بمرا کہتے ہیں، اسکے بعد ہم کچھ بھی برداشت نہیں کرسکتے تھے۔ میرے پاس ایک جوڑی جوتے اور ٹی شرٹ ہوا کرتے تھے۔ مجھے اس ٹی شرٹ کو روز دھونا پڑتا تھا۔

بمرا یاد کرتے ہیں، بچپن میں آپ سنا کرتے تھے کہ ایک دن لوگ آپ کو دیکھنے آئیں گے اور آپ کو منتخب کرلیا جائے گا۔میرے ساتھ سچ میں ایسا ہوا۔ بمرا کو ممبئی انڈینس کے ٹیلینٹ اسکاؤٹ میں جان رائٹ نے منتخب کیا تھا۔ رائٹ نے انہیں سید مشتاق علی ٹورنامنٹ میں کھیلتے ہوئے دیکھا تھا۔ اور اسکے بعد انہیں 2013 میں ممبئی انڈینس کے لیے انڈینس پریمئر لیگ میں کھیلنے کا موقع ملا۔ آج بمرا ونڈے انٹرنیشنل میں نمبر ایک گیند باز ہے۔

دلجیت کہتی ہے جب میں پہلی بار جسپریت کو آئی پی ایل کھیلتے ہوئے ٹی وی پر دیکھا، میں اپنے آنسو نہیں روک پائی۔ اس نے مجھے معاشی اور جسمانی طور سے جدوجہد کرتے ہوئے دیکھا ہے۔