ٹوکیو،2 ڈسمبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) جاپان میں اگلےسال ہونے والے ٹوکیو اولمپک کا اسٹیڈیم بن کر تیار ہوگیا ہے۔ اس میں 87 فیصد لکڑی کا استعمال ہوا ہے۔ یعنی 2000 میٹر دیودار کی لکڑی استعمال کی گئی۔ یہ لکڑی جاپان کے ان 47 صوبوں کے جنگلوں سے لائی گئی۔ جو 2011 میں آئی سونامی سے تباہ ہوگئے تھے۔
اس کا مقصد ہے۔ ناظرین قدرر سے جوڑے رہے اور انہیں گرمی نہ لگے۔ اسکے لیے یہاں 185 بڑے پنکھے اور 8 مقامات پر کولنگ نوزلز بھی لگائے گئے ہیں۔ 5 منزلہ اسٹیڈیم قریب 10 ہزار کروڑ روپے کی لاگت سے تیار ہوا ہے۔ یہاں 60 ہزار ناظرین بیٹھنے سکیں گے۔
ایک جنوری کو کھیلا جائے گا ٹورنامنٹ
یہاں پہلا ٹورنامنٹ اگلے سال 1 جنوری کو اینپر فٹ بال کپ کا فائنل کھیلا جائے گا۔ ٹوکیو اولمپکس 24 جولائی سے 9 اگست تک ہوگا، اسکے علاوہ 25 اگست سے 6 ستمبر تک پیرالمپکس ہوں گے۔ اسٹیڈیم کا ڈیزائن جاپان کے آرکیٹیکٹ کینگو کوما نے تیار کیا ہے۔
ای۔ویسٹ سے بنے 5000 مڈل دیئے جائیں گے
اولمپک کے 60 فیصد وینوو استعمال شدہ اور ری۔سائیکل چیزوں سے بن رہے ہیں۔ اسٹیڈیم کی سبھی لائٹ سولار انرجی سے چلیں گے۔ اولمپک میں ای۔ویسٹ سے بنے 5000 مڈل دیئے جائیں گے۔ ای۔ ویسٹ کے لیے لوگوں نے 80 ہزار استعمال ہوئے فون، اسمارٹ فون اور ٹیب لیٹ دیئے۔ وہیں پہلی بار ڈرائیور لیس ٹیکسی کا استعمال ہوگا۔