فلمی ڈسک،7اکتوبر(اردو پوسٹ ڈاٹ کام) مشہور برطانوی فلم سیریز جیمز بانڈ کی اگلی فلم کا شائقین بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔ اس فلم کا نام نو ٹائم ٹو ڈائی’ ہے جس میں ایک بار پھر ڈینیل کریگ جیمز بانڈ کے کردار میں نظر آئیں گے۔ اب اس فلم کا پہلا پوسٹر ریلیز کردیا گیا ہے۔
Celebrate #JamesBondDay with the first poster for #NoTimeToDie #Bond25 pic.twitter.com/EoU4PXhxwX
— James Bond (@007) October 5, 2019
سوشل میڈیا پر شیئر کیے گئے اس پوسٹر میں ڈینیل ٹپیکل جیمز بانڈ کے انداز میں سوٹ پہنے دکھائی دے رہے ہیں۔ فلم میں پانچویں بار ڈینیئل جیمز بانڈ کا کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔
بتادیں کہ سب سے پہلے ڈینیل پہلی بار 2006 میں آئی کے کیسینو رائل میں جیمز بانڈ کے کردار میں دیکھائی دیئے تھے۔ اسکے بعد انہوں نے ‘کوانٹم آف سولیس’ ، ‘اسکائی فال’ اور ‘اسپیکٹر’ میں جیمز بانڈ کا کردار ادا کیا۔
‘نو ٹائم ٹو ڈائی’ میں آسکر ایوارڈ یافتہ اداکار رامی ملیک اس بار ولن کے کردار میں نظر آئیں گی۔ اس بار بانڈ کی گرل کیوبا کی بیوٹی انا ڈی ارماس ہوگی۔ فلم اگلے سال 8 اپریل 2020 کو سینما گھروں میں ریلیز ہوگی۔