آٹو ڈسک،5 ڈسمبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) مشہور لگژری کار ساز کمپنی جیگوار نے اپنی نئی سیڈن جیگوار ایکس ای کو ہندوستان میں لانچ کردیا ہے۔ یہاں ہم آپ کو بتار ہے ہی ںکہ جیگوار ایکس ای کے فیچرس اور خصوصیات کیسے ہیں۔
انجن اور پاور کی بات کی جائے تو اسکے ڈیزل ویرینٹ میں 2.0 لیٹر 4 سلنڈر والا ٹربو ڈیزل انجن دیا گیا ہے۔ جو کہ 132 کے ڈبلیو کی پاور اور 430 این ایم کا ٹرک جنریٹ کرتا ہے۔ وہیں اسکے پیٹرول ویرینٹ میں 2.0 لیٹر 4 سلنڈر والا ٹربو پیٹرول انجن دیا گیا ہے جو کہ 184 کے ڈبلیو کی پاور اور 365 این ایم کا ٹرک جنریٹ کرتا ہے۔ گیئرباکس کی بات کی جائے تو جیگوار ایکس ای میں 8 اسپیڈ ٹرک کنورٹر آٹو میٹک گیئر باکس دیا گیا ہے۔
لک اور ڈیزائن
لک اور ڈیزائن کی بات کریں تو جیگوار ایکس ای زیادہ چوڑی ہے ، فرنٹ لک بڑا ہے۔ بولڈ گرافکس اور مسکولر فارم کے ساتھ نئی پوری ایل ای ڈی ہیڈ لائٹس دی گئی ہے۔ اور ساتھ میں ’جے’ بیلڈ ڈے ٹائم رینگنگ لائٹس اور سیگنیچر اور اینمیٹیڈ ڈائریکشن انڈیکیٹرس دیئے گئے ہیں۔